بھٹکل:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)مزدوری کرکے گھر لوٹ رہے ایک شخص پیر پھسل کر کھلے کنوئیں میں گرنے سے ہلاک ہونے کا واقعہ شرالی گرام پنچایت حدود کے منوہونڈا میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت نارائن گوئیدا نائک (47) بتائی گئی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی اور چار بیٹیاں ہیں۔ جمعرات کو اندھیرا چھا جانےکے باوجود گھر نہیں آئے تو گھر والوں نے نارائن کی تلاش شروع کی۔ جمعہ کی صبح راستے کے درمیان میں باغ کے کنوئیں میں نارائن کی نعش پائی گئی ۔ پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانےمیں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کی جارہی ہے۔